رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومتی ہدایات نامہ

رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومتی ہدایات نامہ

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) ملک بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سےنیا ہدایات نامہ جاری کیا گیاہے۔

 

رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی طرف سے مسلسل موصول ہونے والی شکایات پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول مرتب کرکے ارسال کر دیے ہیں۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر مکمل پابندی عائدہوگی۔اس حوالے سے پریس آف پاکستان کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

 

جاری کیے جانے والے مراسلے کے مطابق معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

 

 

نئے مرتب کردہ اصولوں میں یہ نقطہ بھی شامل ہےکہ رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب برتاجائےگا ، رمضان ٹرانسمیشن کامیزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوناچاہیے۔

 

 

نئے ہدایت نامہ کے مطابق میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہونالازم ہوگا جبکہ مقدس شخصیات/مسالک کے ماننے والوں کا احترام ہرصورت ملحوظِ خاطر رکھنالازمی ہوگا۔

 

حکومتی ہدایت نامہ میں قراردیاگیاہےکہ سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہےکہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کے نام پر بہت بڑے پیمانے پر شوزہورہے ہیں جن میں اخلاقیات اورمسلکی وفرقہ وارانہ معاملات کوہوادینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

 

برطانیہ نے ایران سے اپنے قیدی شہریوں کو چھڑوالیا