وہاڑی میں حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار

وہاڑی میں حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار

وہاڑی ( نیا ٹائم ) کھیتوں سے گزرنے کا رنج یا کوئی دوسری وجہ ، بااثر زمیندار نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی کی ٹانگیں شدید متاثر ہوئیں ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تھانہ صدر کی حدود 65 ڈبلیو بی میں با اثر زمیندار نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ، جس سے لڑکی بری طرح جھلس گئی جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بہو اور جوان بیٹی صائمہ کلثوم کے ہمراہ کھیتوں سے محنت مزدوری کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ علاقہ کے بااثر زمیندار نعمان یعقوب آرائیں نے اچانک میری بیٹی پر حملہ کرتے ہوئے اس پر تیزاب کی بوتل انڈیل دی جس سے صائمہ کی ٹانگیں اور پاؤں بری طرح متاثر ہوئے ۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نعمان متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کے لیے اس کے پیچھے بھی بھاگتا رہا تاہم شور مچنے پر اہل علاقہ بھی موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ لڑکی کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے چند روز قبل ہمیں کھیتوں سے گزرنے سے منع کیا تھا ۔

خاتون  نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم سے ہماری جانوں کو خطرہ ہے ، فوری طور پر نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

 

سیہون شریف کےقریب مسافر وین الٹ گئی،3افرادجاں بحق