عمران نیازی کیخلاف ثبوتوں کے پہاڑ موجود ہیں ، حمزہ شہباز

عمران نیازی کیخلاف ثبوتوں کے پہاڑ موجود ہیں ، حمزہ شہباز

لاہور ( نیا ٹائم ) مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز کہتے ہیں فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے ٹی بوائے کے نام پر بھی پیسے منگوائے ۔ عمران نیازی کی کرپشن پر ثبوتوں کے پہاڑ لگ جائیں گے ۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہر واقعہ کی ذمہ داری عمران خان دوسروں پر ڈالتے ہیں ۔ ہم آپ کو اس طرح نکلنے نہیں دیں گے ۔ کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کھاد کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے ہم کسان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور یہ لوگ آئے روز نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں ۔ نواز شریف کے خلاف آج تک کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے ۔ ہم آئین و قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں ، کوئی بھی معاملہ ہو حکمران ملبہ عوام پر ڈال دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا جیسے جیسے عمران نیازی نے جھوٹ بولے ، اللہ نے اس کے جھوٹ بے نقاب کر دئیے ۔ بنی گالہ کا گھر تو ریگولر کروا لیا تاہم غریبوں کے گھر گرا دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے والد نے ڈیڑھ سو سے بھی زائد پیشیاں بھگتی ہیں ۔ عمران خان کا سب سے بڑا رتن شہزاد اکبر تو روانہ ہو گیا ۔ اب تمہاری باری ہے ۔ ہم سلیکٹڈ کو ہٹانے کے لیے ہر آئینی قدم اٹھائیں گے ۔

 

منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور