
چوہدری شجاعت نے نواز شریف کے متعلق بڑی بات کہہ دی
لاہور ( نیا ٹائم ) حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف سے متعلق بڑی بات کہہ دی ، حکومت کو مشورہ دیا کہ مسلم لیگ نوازکے بانی کی واپسی کے معاملے سے ہٹ کر وہ عوامی مسائل پر توجہ دے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا سابق وزیر اعظم پر جتنے پیسوں کا الزام لگا ہے اس سے زیادہ ان کے کیسز پر خرچ کر دیا ، کچھ بھی ہو جائے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کل سابق وزیر اعظم کی واپسی کی فکر ہر کسی کو لگی ہے تاہم جو کچھ مرضی کر لیں وہ واپس نہیں آئیں گے ۔ اگر یہ بات ان کی پارٹی اور ورکرز کہیں تو اور بات ہے ۔ انہوں نے کہا جو خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں ان کے منہ سے نواز شریف کی واپسی کا بیان مضحکہ خیز لگتا ہے ۔
سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق نے کہا کہ یہ سال کام کا ہے ، اگر ایسے کاموں میں لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ کوئی بھی پارٹی پارلیمنٹ میں مہنگائی کے خاتمے کا مثبت پلان دے تو میں اپنے ارکان سے کہوں گا کہ وہ ان کی بات پر غور کریں ۔
انہوں نے کہا کہ جتنے پیسوں کا الزام سابق وزیر اعظم پر لگا ہے اس سے کہیں زیادہ ان کے کیسوں پر خرچ کر دئیے گئے ہیں ۔ اگر مسلم لیگ ن کی واپسی کیلئے کسی گارنٹی کی بات کرتے ہیں تو زندگی موت کی گارنٹی کوئی نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا آج کے لیڈرز ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہیں جس کا انجام بھی عنقریب وہ خود دیکھ لیں گے ۔
منظور وسان نے نواز شریف کی واپسی کا خواب دیکھ لیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ