فوج کی فائرنگ سے 27 سمگلرز مار ے گئے

فوج کی فائرنگ سے 27 سمگلرز مار ے گئے

اومان ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) شام سے اردن میں منشیات سملنگ کی کوشش کرنے پر فوج کی فائرنگ سے 27 سمگلرز مارے گئے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ملزم شام سے منسلک سرحد پار کر کےا ردن داخل ہو رہے تھے کہ اردنی فوج نے فائرنگ کر کے 27 سمگلرز کو ہلاک کر دیا ۔ فوج نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے منشیات کی بڑی کھیپ بھی برآمد کر لی جو ٹرک میں چھپائی گئی تھی ۔ فائرنگ میں بچ جانے والے سمگلرز واپس شام کی طرف فرار ہو گئے ۔

فوجی ترجمان کے مطابق سمگلرز کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں ۔ اس دوران فوج نے فائرنگ کر کے کئی ملزموں کو  زخمی بھی کیا ۔

واضح رہے اردنی فوج نے منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحد پر انتہائی سخت نگرانی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ رواں ماہ کے آغاز میں سمگلرز کی فائرنگ سے اردن فوج کا ایک افسر ہلاک ہو گیا تھا ۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ اور چند خلیجی ممالک منشیات کی سمگلنگ عموماً شام اور لبنان سے ہوتی ہے اور ان دونوں ممالک کو سمگلنگ کا " گیٹ وے " سمجھا جاتا ہے ۔

 

امریکہ میں افغان سفارت خانے بند کرنے کا اعلان