شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربےپر امریکہ کی مذمت

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربےپر امریکہ کی مذمت

واشنگٹن (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) شمالی کوریا کے مزید 2 بیلسٹک میزائل تجربوں پر امریکہ نے اظہار مذمت کر دی ۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جوہری ہتھیاروں کا جاری تجربہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ روز جنوبی کوریا اور جاپان نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے مزید 2بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریاایک ہی مہینے میں 6 بیلسٹک میزائل کے تجربات کر چکا ہے۔

 

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ہماری فوج صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قریب سےجائزہ بھی لے رہی ہے، امریکہ کے ساتھ مل کر تیاری کو برقرار رکھ رہی ہے تاکہ مزید ممکنہ لانچ کے لیے تیار رہا جا سکے۔ جنوبی کورین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا مزید کہناتھا کہ شمالی کوریا کی فوج نے ملک کے مشرقی ساحل کی جانب ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ فائز کیا ہے جبکہ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق بظاہر یہ ایک بیلسٹک میزائل تھا۔

 

یاد رہے کہ رواں برس بھی شمالی کوریا نے آبدوز سے سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور اس میزائل تجربے کی تصدیق جاپان کی جانب سے کی گئی تھی۔

 

دہشت گرد تیل کےکنویں پرحملہ آور