پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کونسے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کونسے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

کراچی (نیا ٹائم ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہو گئی ۔

 

رپورٹس کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جب کہ پہلے میچ کا آغاز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے ہوگا۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ابتدائی میچ میں فاسٹ باولر محمد عامر کی انجری کے باعث شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے پریکٹس میچ میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔

 

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق کراچی میں 25 فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ لاہور میں دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک تعداد کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا جب کہ میچ سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں ہوگا۔یہ ایونٹ27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہے گا۔

 

وزیراعلیٰ سندھ کی ایم کیو ایم رہنما امین الحق کو فون پر پیشکش