وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت مزید 13 کرکٹرز فارغ

وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت مزید 13 کرکٹرز فارغ

کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) واپڈا کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت مزید 13 کرکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

 

تمام کھلاڑیوں کو واپڈا اسپورٹس کے 13 دسمبر 2021 کے فیصلے کی روشنی میں 25 جنوری کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے، جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ختم ہونے کے لیٹر جاری کیے گئے ہیں، ان میں قومی کرکٹ ٹیم کےنامورباولر وہاب ریاض، وکٹ کیپرکامران اکمل،سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان بٹ، صہیب مقصود، ارشد اقبال اور صدف مہدی سرِ فہرست ہیں۔

 

یہ کرکٹرزاسپیشل کنٹریکٹ پر پاکستان واپڈا اسپورٹس بورڈ میں ملازم تھے، ان کی تنخواہ اور مراعات ستمبر کے مہینے سے بند تھیں، ان کو جاری کردہ لیٹرز میں واضح کیاگیاہے کہ تین سال کا کنٹریکٹ پورا ہونے پر بورڈ کو مزید ان کی خدمات درکار نہیں ہیں لہذا ان کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب محمد آصف، زاہد منصور، سہراب خان، شاہد طارق اور مہندر پال سنگھ کے کنٹریکٹ بھی ختم کردیے گئےہیں۔ خصوصی وظیفہ موصول کرنے والے جہانزیب عبداللہ کا بھی وظیفہ روک دیا گیا ہے۔مستقل ملازم علی رفیق کوواپڈا میں فوری طورپر ڈیوٹی جوائن کرنے کا کہا گیا ہے۔

 

سربین ٹینس سٹار اب کہاں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے تیار