سربین ٹینس سٹار اب کہاں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے تیار

سربین ٹینس سٹار اب کہاں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے تیار

سربین (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں ویکسین نہ لگوانے پر باہر ہوجانے پر اب اے ٹی پی دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق 21 سے 26 فروری تک دبئی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی ایک لیکڈ فہرست سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہے جس میں جوکووچ کا نام بھی شامل ہے۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ دبئی میں آئندہ ہونے والےٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے ۔

 

خیال رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کے باعث سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھااور اب فرانس کی جانب سے بھی یہی شرط عائد کر دی گئی ہے۔ فرنچ اوپن 22 مئی سے 5 جون تک فرانس میں ہونے والا ہے اور ان کی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ کسی کو بھی کورونا ویکسین کے بغیر کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

 

واضح رہے کہ 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والے ٹینس سٹار نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھابعد میں جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا کی منسوخی عوامی مفاد میں تھا۔

 

فیروزخان اب ریپرکےروپ میں