فیروزخان اب ریپرکےروپ میں

فیروزخان اب ریپرکےروپ میں

‎کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کےمعروف اداکار اورماڈل فیروزخان نےگائیکی کےمیدان میں بھی قدم رکھ کردھوم مچا دی۔

 

‎فیروزخان نےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ سےایک ویڈیو مداحوں کےساتھ شیئر کی ہےجسے دیکھ کر ان کے مداح دنگ رہ گئے اور داد دیےبغیرنہ رہ سکے۔ویڈیو میں اداکار ریپ گلوکاری کی تیاری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈرامہ ’خدا اورمحبت‘ کےہیرو اداکارنےاعلان کیاہے کہ بہت جلد ان کا گانا ریلیز ہونے والا ہے۔

 

‎ویڈیو میں فیروز خان انگریزی زبان میں ریپ کی تیاری کررہے ہیں اور ویڈیو کے لیے جو ہش ٹیک #GAMECHANGER انہوں نے استعمال کیا ہے اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا آنے والا گانا انگریزی زبان میں ریلیزہوگا۔

 

‎فیروز خان نے گانا ریلیز ہونے کی کوئی حتمی تاریخ تو نہیں بتائی لیکن یہ ضرور واضح کیا ہےکہ گانا مستقبل قریب میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔ ویڈیو شئیر کرنے کے بعد مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک ’ریپ گلوکار‘ کے روپ میں دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔

 

بھارت میں یوٹیوب اور گوگل کے افسران کے خلاف مقدمہ درج،وجہ کیابنی