ڈرونز اُڑانےپرجیل کی سزا، فیصلہ کرلیاگیا

ڈرونز اُڑانےپرجیل کی سزا، فیصلہ کرلیاگیا

دبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں حکومت نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے کہ ڈرونز اُڑانے پرجیل کی سزا ہوگی ۔

 

حکومت کی جانب سےکیےگےاعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈورن اُڑانے پرچھ ماہ جیل یا پھر 48 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتےسے ڈورنز کے استعمال پر پابندی نافذکردی گئی تھی جب کہ کھیلوں میں استعمال ہونے والےڈرون پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے ڈرون کے غلط استعمال کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ ڈرون ایسے مقامات پر بھی اڑائے جا رہے ہیں جہاں اس کی اجازت نہیں تھی جس سے نقصان ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو کمپنیاں تجارتی تشہیر یا دیگر مقاصد کے لیے ڈرون استعمال کرتی ہیں انہیں متعلقہ سرکاری ایجنسی سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 22 جنوری سے ایک ماہ کے لیے بغیر لائسنس کے ڈرونز کےاڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

 

 

ایمیزون نےبھارتی ترنگے کوجوتوں پررکھ لیا