عمران خان اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے

عمران خان اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(نیا ٹائم)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   کا  کہنا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے۔عمران خان  تین  سے  پانچ فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔

 

پاکستانی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کیجانب سے دیئے گئے  ایک بیان کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان  دورہ چین کے دوران بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا مجموعی جائزہ لینے کیلئے چینی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  دورہ چین کے دوران وزیراعظم  پاکستان چینی صدرشی جن پنگ اوراپنے  چینی ہم منصب سے  بھی ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی کا فوکس اقتصادی سفارتکاری پر ہے جبکہ پاکستان اور چائنہ نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے  پہلے گزشتہ روزعمران خان کو چین کیساتھ مستقبل کے تعاون کے منصوبوں پر بات چیت کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ  بھی دی گئی تھی ۔ بریفنگ وزیر اعظم  کے 3 فروری سے آنے والے چین کے دورے کیلئے منعقدہ ایک تیاری کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیربرائے توانائی حماد اظہر، فنانس منسٹر شوکت ترین، منسٹر براڈکاسٹ فواد چوہدری، منسٹر پلاننگ  بندی اسد عمر، ٹریڈ ایڈوائز عبدالرزاق داؤد، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معید یوسف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور اور دیگر سینئیر افسروں نے شرکت کی۔

 

وزیراعظم آفس  کی جانب سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے  کہ وزیراعظم عمران خان  کو چینی حکام کیساتھ سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ٹھوس منصوبوں پر جاری بات چیت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چینی حکام کیلئے باعث تشویش مسائل بشمول سکیورٹی اور آئی پی پیز کی ادا شدہ  ادائیگیوں کے امور بھی زیر غور آئے۔

 

 

منظور وسان نے نواز شریف کی واپسی کا خواب دیکھ لیا