کن دو بھارتی کھلاڑیوں نےحارث روف کا ساتھ دیا

کن دو بھارتی کھلاڑیوں نےحارث روف کا ساتھ دیا

لاہور(نیا ٹائم)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل  سیون میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی کیرئیر میں انڈیاکے دوکھلاڑیوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

 

قومی فاسٹ بولرحارث رؤف کا کہناہے کہ بھارتی بولر ہاردک پانڈیا اور اوپنر کے ایل راہول نے میرا کافی حوصلہ بڑھایا۔ میری دونوں انڈین کھلاڑیوں سے پہلی ملاقات 2018 میں بھارت کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ہوئی تھی۔حارث روف نے بتایاکہ میں نے انڈین پلئیرز ویرات کوہلی ، کے ایل راہول اور ہاردک کو نیٹ پر بولنگ کروائی تھی جس سے وہ کافی متاثر ہوئے۔اس وقت پانڈیا سے اس متعلق  گفتگو  بھی ہوئی تھی کہ کھیل کو مزیدکیسے بہتر کرنا  ہے جبکہ  انہوں نے مجھے کچھ ٹپس بھی دی تھیں۔

 

پاکستانی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا  کہ جب میں بولنگ کروا کے فارغ ہوا تو  ہاردک پانڈیا اورانڈین بلے بازکے ایل  راہول میرے پاس آئے اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت جلد  انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔حارث روف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس دوبئی میں ہونے والے  ورلڈ ٹی ٹونٹی  کے میچ میں ان کی ہاردک اور  راہول سے ملاقات  بھی ہوئی تھی۔ ان دونوں کو یاد تھا کہ میں نے انہیں نیٹ پر بولنگ کروائی تھی جبکہ دونوں کھلاڑیوں کا ان کیساتھ رویہ بھی دوستانہ تھا۔

 

انڈین کھلاڑی ہاردک  نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی نیٹ پر گیند کروانے والے حارث رؤف کو پہلے بگ بیش اور پھر پاکستان کے لئے کھیلتا دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔انڈین اوپنر کے ایل راہول کو یاد تھا کہ میں نے ان کو نیٹ پربولڈبھی کیا تھا۔قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ  دونوں بھارتی   پلئیرز سے کافی خوش گوا ر ملاقات رہی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اس سے قبل سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی اپنا پسندیدہ ترین کھلاڑی  قرارد دے چکے ہیں اور حارث کی خواہش پر ایم ایس دھونی نے ان کو اپنی شرٹ بھی بطور تحفہ دی تھی۔

 

 

ایم ایس دھونی کے تحفے پرحارث روف کا رد عمل