ایمیزون نےبھارتی ترنگے کوجوتوں پررکھ لیا

ایمیزون نےبھارتی ترنگے کوجوتوں پررکھ لیا

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)امریکی آن لائن کمپنی “ایمیزون”کے بھارتی ترنگا جوتے پر چھاپنے سے ہندوانتہاپسند جماعت غصے میں آگئ اور ایمیزون کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون کی جانب سے جوتوں پربھارتی ترنگا چھاپ دیا گیا۔ ایمیزون کے اس اقدام پر ہندوانتہاپسند جماعت آگ بگولہ ہوگئی اورایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

 

مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے ایمیزون کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کا کہنا ہے بھارت کی اس طرح بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ایمیزون کا جوتوں پربھارتی ترنگا استعمال کرنا اور اس کو چھاپ دینا ناقابل برداشت ہے۔کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکےقانونی کارروائی کریں گے۔

 

مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے مخصوص جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

ایم کیو ایم کو سازشی کا لقب کس نےدیا