ایم کیو ایم کو سازشی کا لقب کس نے دیا

ایم کیو ایم کو سازشی کا لقب کس نے دیا

کراچی (نیا ٹائم ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کو سازشی کا لقب دے دیا۔

 

پیپلزپارٹی کےچیئرمین کاکہناہےکہ کچھ لوگ ایم کیو ایم ٹائپ سازشی بننےکےخواہشمند ہیں ان کواپنا کام کرنے دیں اورسازشیں کرنےدیں لیکن ہم اپنا کام کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو کچرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد کے کچرے کا بھی صفایا کردیں گے۔

 

خیال رہےکہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سےسندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف کراچی میں شارع فیصل سےمارچ کرتےہوئےمظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کےسامنےاحتجاجی دھرنادیا ۔ ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس نےاحتجاجی مظاہرین پرلاٹھی چارج اورشیلنگ کی جبکہ پولیس نے دھرنے پر بیٹھی خواتین سمیت مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا ۔

 

مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی سمیت متعدد کارکن زخمی ہوگئے جب کہ ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

سو دن چور کا ایک دن ساد کا