سو دن چور کا ایک دن ساد کا

سو دن چور کا ایک دن ساد کا

نیوجرسی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)مشہورکہاوت ہےکہ سودن چورکاایک دن ساد کا، ایک ہی اسٹور کو چھ روز میں تین مرتبہ لوٹنے والے ڈاکو کو پولیس افسران کی جانب سے چوتھی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

نیوجرسی ریاست کے شہر جرسی سٹی میں سودا سلف کا ایک چھوٹا سا اسٹور’ اوگی گروسری ڈیلی‘ کے نام سے موجود ہے۔ یہاں 10 سے 16 جنوری کے دوران ایک ہی شخص کی جانب سے تین مرتبہ ڈکیتی کی گئی۔ لیکن پھرمورِس جانسن نامی ایک پولیس افسر سادہ لباس میں وہاں اسٹور کے باہر چور کا منتظر رہا اور اس نے عادی مجرم کو فوارً گرفتار کرلیا۔

 

77 سالہ اوگی لوپیز مذکورہ اسٹور کے مالک ہیں جو اپنے بیٹے کے ہمراہ اسٹور پر ہوتے ہیں۔ ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 34 سالہ ٹریوس نیلے نے ہفتے میں تین مرتبہ اسٹور کو لوٹا اور چوتھی مرتبہ پکڑا گیا۔ لیکن اس بار چوری کی کوشش میں مالک کے بیٹے اور پولیس افسر نے روکا تو بھاگنے کی پوری کوشش میں مجرم نے مالک کے بیٹے پر حملہ کر ڈالا، جس میں لڑکے کی ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

 

اس سے پہلے لوپیز جونیئر یعنی بیٹے کو 2 مرتبہ یہی چور زخمی کرکے فرار ہو چکا تھا۔ تاہم چوتھی کوشش میں پولیس افسر مورس نے اسے قابو کر کے دھر لیا اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے قید ہے۔

 

ٹویٹس ڈیلیٹ اور اکاؤنٹ معطل کرانے میں سب سے آگےکونساملک