ٹویٹس ڈیلیٹ اور اکاؤنٹ معطل کرانے میں سب سے آگےکونساملک

ٹویٹس ڈیلیٹ اور اکاؤنٹ معطل کرانے میں سب سے آگےکونساملک

‎سان فرانسسکو(نیا ٹائم ویب ڈیسک) ٹویٹر نے سال 2021 کے چھ ماہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے ٹویٹس کو ہٹوانے یا پھر اکاؤنٹ معطل کروانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

 

‎جنوری 2021 سے 30 جون 2021 تک کل 43 ہزار سے زائد ٹویٹس ڈیلیٹ کروائے گئے ہیں جو سب حکومتوں کی دائر درخواست پرکئے گئے تھے۔ اس طرح کل ایک لاکھ 90 ہزار اکاؤنٹس بھی اس عمل سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

‎ٹویٹرنےکہاہےکہ ٹویٹس ڈیلیٹ کروانے کی 95% درخواستیں پانچ ممالک سے سامنے آئیں ہیں جن میں بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان اور روس شامل ہیں۔ ٹویٹر نے حذف شدہ ٹویٹس کی تفصیلات نہیں پیش کیں، لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ ’ٹرانسپرینس اور انفورسمنٹ اپ ڈیٹ نامی رپورٹ میں روس نے کریملن اور یوکرین کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

 

‎جاپان اور ترکی میں سیاسی بنیادوں پر ٹویٹس ہٹانے کی درخواستیں حاصل کی گئی ہیں اور بھارت نے اپنے ملک میں جاری تنازعات اورحریت پسندوں کی ٹویٹس ہٹانے کی درخواست دائر کی ہے جس پر عمل بھی کیا گیا۔اسطرح صرف چھ ماہ میں کل 43387 ٹویٹس ڈیلیٹ کی گئیں۔ ان میں بھارت کی جانب سے ٹویٹرپر سینسر شپ کے لیے بہت زور دیا گیا۔

 

‎لیکن دوسری جانب ٹویٹرنےاعتراف کیا ہےکہ اس اتارچڑھاؤ سے اسے مالی نقصانات بھی اٹھانا پڑے ہیں۔ اس سے ایپ کی ڈاؤن لوڈ بڑھنے کی رفتار بھی متاثر ہوئی ہے۔ لیکن ٹویٹر نے خود یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ لاکھوں ٹویٹس ایسی بھی تھیں جو اس کے قواعد وضوابط کے خلاف تھیں۔ اس طرح کل 47 لاکھ ٹویٹس کو خود ٹویٹر نے بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔

 

پاکستان سوپرلیگ: افتتاحی میچ میں سلطانز اورکنگز کاتگڑاٹاکرا