پاکستان سوپرلیگ: افتتاحی میچ میں سلطانز اورکنگز کاتگڑاٹاکرا

پاکستان سوپرلیگ: افتتاحی میچ میں سلطانز اورکنگز کاتگڑاٹاکرا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) پاکستان سوپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مختصر افتتاحی تقریب کے بعد ہوگا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

 

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر،کراچی میں آج سےکرکٹ کا بڑا میلہ سجنے کو تیار، کرکٹ دیوانےپی ایس ایل سیون دیکھنے کے لئےشدت سےمنتظر ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کےگراونڈ کا انتظام پاک فوج نے سنبھال لیا۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی میچ سیکیورٹی پر تعینات ہے۔ پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنے فن کاجادوجگائیں گے۔

 

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندی کے نتیجے میں پہلی پوزیشن پرآنے والے بابر اعظم کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ان کے ساتھ غیرملکی ٹیموں پرتابڑتوڑحملے کرنے والےساتھی اوپنر اور کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کریں گے۔

 

پی ایس ایل سیون کا دوسرا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کی کی کپتانی سرفراز احمد کررہے ہیں۔

 

شائقین کرکٹ کی دلچسپی کوپیش نظر رکھتے ہوئےاین سی او سی نے کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی ہے، لاہورمیں اگلےمرحلےکےلئےتماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

 

این سی او سی کی طرف سے جاری کردی ایس اوپیز کےمطابق نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس اسٹیڈیم لانے کی اجازت نہیں ہوگی، بینر،پوسٹر پر مذہبی یا فحش جملوں کو بھی ممنوع قراردیاگیاہے۔

 

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کا مطالبہ