روس اور یوکرین کا تنازعہ حل کرنے کی ایک اور کوشش

روس اور یوکرین کا تنازعہ حل کرنے کی ایک اور کوشش

پیرس ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ حل کرنے کی ایک اور کوشش ۔ فرنچ دارالحکومت میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہونے کو ہے جس میں روس اور یوکرین سمیت جرمنی اور فرانش بھی شریک ہوں گے ۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی ترجمان ڈمتری پیسکو و نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران مذاکرات کے مثبت نتائج آنے کی امید کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب یوکرین کے چیف آف سٹاف اینڈر یرمیکبھی پر امید ہیں کہ مذاکرات یو کرین کے مفاد میں اورتعمیری ثابت ہوں گے۔مذاکرات  میں تنازعہ حل کرنے کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہو گی ۔

واضح رہے پیرس میں ہونے والی میٹنگ گزشتہ ہفتے کے مذاکراتی مراحل کا تسلسل ہے جس میں روس ، امریکا ، نیٹو اور یورپی تنظیم برائے سکیورٹی و تعاون نے بھی شرکت کی تھی ۔ روسی حکام اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ مغرب سے اپنے مطالبات کے واضح اور مثبت جواب کے منتظر ہیں ۔ اگر مغرب نے روس کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں تو روس بھی جوابی کارروائی پر مجبور ہو گا ۔

 

پٹرول کی قیمت کم کرنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام