پٹرول کی قیمت کم کرنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام

پٹرول کی قیمت کم کرنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام

ٹوکیو ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) جاپانی حکومت نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے انوکھا اقدام اٹھا لیا ۔ حکومت نے پٹرولیم کے ہول سیل ڈیلرز کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مہنگے پٹرول سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے ہول سیل ڈیلرز اور کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم پٹرول پمپس پر عوام سستا پٹرول حاصل کر سکے ۔

جاپانی معیشت اور صنعت کے وزیر ہاگی یودا کواچی نے کہا کہ ملک میں تیل کی تقسیم کار کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی تاکہ وہ عوام کو سستا پٹرول فراہم کر سکیں اس طرح عوام کو ریلیف حاصل ہو گا ۔

 جاپانی وزیر نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور عوام کو سستا پٹرول دستیاب ہو گا۔

واضح رہے اس وقت عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت جاپان میں پٹرول کی فی لیٹر اوسط قیمت 170 ین ( 1.5  امریکی ڈالر) کے برابر ہے ۔

 

حزب اختلاف رہنما دہشت گردی کی فہرست میں شامل