اسرائیلی صدر خاتون اول سمیت عرب امارات کا دورہ کرینگے

اسرائیلی صدر خاتون اول سمیت عرب امارات کا دورہ کرینگے

تل ابیب ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر اور خاتون اول عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔ دو روزہ دورے میں اسرائیلی صدر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسحاق ہرزوگ اہلیہ کے ہمراہ 30 جنوری کو ابوظہبی پہنچیں گے ۔ اسحاق ہرزوگ دو روزہ دورے کے دوران اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات بھی کریں گے ۔

گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ اسرائیلی اعلیٰ عہدیدار کایو اے ای  کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا ۔ اس دورے کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بھی بن جائیں گے ۔

اسرائیلی صدارتی آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول بھی صدر کے ہمراہ ہوں گی جو 30 اور 31 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے ۔

اسحاق ہرزوگ دبئی میں جاری ایکسپو 2020 ء کا بھی دورہ کریں گے اور اسرائیلی کمپنیوں کے سٹالز بھی وزٹ کریں گے ۔ واضح رہے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ ابراہیمی کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی ، تجارتی اور فضائی تعلقات بحال ہوئے ہیں ۔

 

تیس سال بعد سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے تعلقات بحال