ناظم جوکھیو قتل کیس کا حتمی چالان عدالت جمع ، 7 ملزموں کے نام خارج

ناظم جوکھیو قتل کیس کا حتمی چالان عدالت جمع ، 7 ملزموں کے نام خارج

کراچی ( نیا ٹائم ) غیر ملکی شکاریوں کو مبینہ طور پر شکار سے روکنے اور ان کی ویڈیو بنانے کے معاملے قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے قتل کیس کا حتمی چالان پولیس نے عدالت میں جمع کروا دیا گیا ۔ ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی ۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے کیس میں سے 7 ملزموں کے نام خارج کر دئیے گئے جن میں محمد خان ، محمد اسحاق ، سلیم سالار ، محمد سومار ، دودا جوکھیو ، احمد خان اور عبدالرزاق شامل ہیں ۔

پولیس چالان کے متن کے مطابق ملزم جام اویس ، جام کریم ، میر علی ، حیدر علی اور نیاز سالار قتل کے مرتکب پائے گئے جبکہ رکن قومی اسمبلی جام کریم اور ملزم معراج کو پولیس نے مفرور قرار دیا ۔ ملزم عطا محمد اور زاہد کو بھی مفرور قرار دیا گیا ۔

پولیس چالان کے مطابق ملزم جمال نے مدعی مقدمہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں ۔ ناظم جوکھیو کو 3 نومبر کی رات 3 سے 6 بجے درمیان ملیر کے جام ہاؤس میں قتل کیا گیا ۔

مقتول ناظم جوکھیو کو اغوا کرنے اور اعانت جرم کے شواہد نہیں پائے گئے ۔ اغوا اور اعانت جرم کی دفعات مقدمے سے خارج کر دی گئیں جبکہ مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں ۔  

پولیس چالان کے مطابق ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزم مقدمے میں گرفتار کئے گئے ۔ واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں  غیر ملکیوں کو غیر قانونی شکار سے منع کرنے اور شکار کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ناظم جوکھیو کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔

 

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو 15 مارچ  تک وقت دیدیا