انارکلی بازار بم دھماکہ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

انارکلی بازار بم دھماکہ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) لاہور کےعلاقے انارکلی بازار میں دہشت گردی کے معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان پنجاب نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی حتمی منظوری دے دی۔

 

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، جس میں انار کلی دھماکے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اورمختلف پہلووں پرغورکیاگیا۔

 

اجلاس کےدوران صوبائی وزیرقانون نےمتعلقہ حکام کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام ریلیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور غیر ملکیوں کے سکیورٹی پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

 

خیال رہے کہ انارکلی بازاربم دھماکےنیتجے میں تین افرادشہیدجبکہ چھبیس افرادزخمی ہوئے تھے،واقعہ کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج کیاگیا ہے۔

 

قانون نافذکرنےوالے اداروں کے افسران کاکہناہےکہ وہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکے قریب پہنچ چکے ہیں اب تک جن گرفتارمشتبہ افرادسے تفتیش کی گئی ہے ان انکشافات کی وجہ سے ماسٹرمائنڈتک پہنچناآسان ہورہاہے۔

 

اب بلدیاتی الیکشن ہارے تو پی ٹی آئی ہار جائے گی، پرویز خٹک