
اب بلدیاتی الیکشن ہارے تو پی ٹی آئی ہار جائے گی، پرویز خٹک
پشاور(نیا ٹائم) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب بلدیاتی الیکشن ہارے تو پی ٹی آئی ہار جائے گئی۔
ہار جیت کی ذمہ داری متعلقہ ممبران اسمبلی ہونگے، مافیا پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ انہوں نے اورکزئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کورونا کی وجہ سے ہوئی، امریکا، یورپ اور دیگرممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے، 80 فیصد تیل، گیس، گھی اوردالیں برآمد کی جاتی ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتیں ختم ہوچکی ہیں، چوروں نے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے سب کچھ پیسے سے خرید ہوا ہے، اب بلدیاتی انتخابات میں ہارے تو پی ٹی آئی ہار جائے گی، بلدیاتی الیکشن میں رزلٹ کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی اے اور ایم این اے ذمہ دار ہوں گے۔
وزیر دفاع اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کر سکتی ہے۔ اگر یہ نظام آئندہ بھی چلتا رہا تو وہ کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہوں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا حریف ان کا بھتیجا تھا۔ بیچ میں جمعیت کا مولوی نکل آیا، پرویز خٹک نے کہا کہ یہ نظام جاری رہا تو وہ کبھی بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جو امیدوار الیکشن لڑ سکتے ہیں انہیں ٹکٹ دیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ملک کے بڑوں کی بیٹھک
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ