ون ڈے ہو یا ٹی 20، بابر اعظم کاپہلانمبر

ون ڈے ہو یا ٹی 20، بابر اعظم کاپہلانمبر

دبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن تاحال برقرارہے۔

 

آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق انڈیاکے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی لگاتار دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستان کے فخر زمان  12 ویں  نمبر پرہیں۔

 

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کاپہلا نمبر  ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس ایک لیول ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

 

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ون ڈے رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے

 

ٹی 20 رینکنگ

  

ٹی 20 بلےبازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر قائم ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پربراجمان ہیں۔

 

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں کون آگے

  

ایک روزہ میچ کےآل راونڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن  کاپہلا نمبر ہے جبکہ ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی بھی نمبر ایک پر ہیں۔

 

شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں ویڈیو وائرل