صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

 لاہور(نیا ٹائم)نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ کو گرفتار کرلیا۔ حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ کو جیل روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

 

سی آئی اے پولیس نے ملزم عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع ایک شوروم سے خفیہ انفارمیشن پر گرفتار کیا ۔اس سے قبل پولیس نے تین اور افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جن کے  بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ کرائے کے قاتل  ہیں اور تفتیش کے دوران عامر بٹ کا نام سامنے آیاتھا۔

 

خیال رہے کہ صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔واقعے کے بعدصحافیوں  کی ایک بڑی تعداد پریس کلب کے باہر پہنچ گئی تھی اورتمام صحافی تنظیموں کی جانب سے قتل میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب راو سردارعلی سے رپورٹ طلب کی تھی ۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں صحافی کا قتل ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اور قتل میں ملوث ملزموں کوہر صورت کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔

 

صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث تین ملزم گرفتار