اسلام آباد میں جمع ہونے والا کچرا صاف کردیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد میں جمع ہونے والا کچرا صاف کردیں گے، بلاول بھٹو

                                    لاڑکانہ(نیا ٹائم) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری کو کونکل اسلام آباد میں جمع ہونے والے کچرے کو صاف کریں گے۔

                                                   

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں جمع ہونے والے کچرے کو صاف کرنے ستائیس فروری کو اسکام آباد نکل رہے ہیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہر شہر کی طرح لاڑکانہ کو بھی کچرے کے مسائل درپیش تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ قائد عوام کے دور سے لیکر اب تک لاڑکانہ کی آبادی میں بہت اضافہ ہوا ہے، جب سے کراچی میں مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دیا ہے ، تو ادھر کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ لاڑکانہ سے بھی گندگی کو ختم کیا جائے گا، اس سلسلے میں بلاول نے عوام سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر ہیں جو سازش کر رہے ہیں، ہمیں اپنا کام جاری رکھنا ہے جب کہ 27 فروری کو اسلام آباد میں جمع ہونے والے کچرے کو صاف کرنے نکلیں گے۔

 

23 مارچ اپوزیشن کی سیاسی شکست کا دن ہو گا