بالی ووڈاداکارہ روینہ ٹنڈن کا نوازشریف کو بم کاتحفہ

بالی ووڈاداکارہ روینہ ٹنڈن کا نوازشریف کو بم کاتحفہ

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)کم ہی لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ سال 1999 میں کارگل وار کے دوران ایک فوٹو سے یہ خبرسامنے آئی کہ بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اس دور کے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ایک تحفہ بھیجا ہے۔

 

سوشل میڈیا پراکثروبیشتر ایک فوٹو وائرل ہوتی ہے جس میں ایک بم پر "روینہ ٹنڈن کی طرف سے نوازشریف کیلئے"  کےالفاظ تحریر ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن کو نوازشریف کی فیورٹ اداکارہ کہاجاتا تھا، یہی بات ہے کہ کارگل وار کے دوران چند شرارتی سپاہیوں نے سابق وزیراعظم کو ایک بم بطورگفٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا جس پر دونوں کا نام درج تھا۔

 

ہندوستان ٹائمز کی مینیجنگ ایڈیٹر(انٹرٹینمنٹ اینڈ لائف سٹائل)سونل کالرا سے ٹویٹرسپیس میں بات کرنے والی روینہ نے اس واقعے کے پس منظرمیں امن پسندانہ رویہ اپناتے ہوئے بتایا کہ انہیں خود بھی بہت عرصے بعد ایسے کسی بم کا علم ہوا تھا جو خود اُن کی طرف سے نواز شریف کوبھیجوایاجاناتھا۔

 

روینہ کا کہنا ہے کہ " میں پوری دنیا کو یہ ایڈوائس کروں گی کہ اگر کوئی معاملہ پیار اوربات چیت سے حل ہوسکتا ہے تو لازمی کریں، خون کا رنگ اِدھربھی لال ہے اور اُدھربھی،کسی کو بھی کسی ماں کا بیٹا یا بیٹی کھونے پرخوشی محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

 

اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ اگر مجھے اپنے ملک کی حفاظت کیلئے بارڈر پرکھڑا ہونا پڑے تو میرے ہاتھ میں بھی گن دے دیں، میں کھڑی ہو جاؤں گی ۔ہندوستان ٹائمزکو دیئے جانے والے انٹرویو میں روینہ نے پالیٹکس میں آنے سے متعلق خیالات، بالی ووڈ میں بطور خاتون اداکاردرپیش مشکلات، خاندانی سپورٹ اور بہت سے دوسرےحوالوں سے گفتگو کی۔

  

روینہ کو آخری مرتبہ نیٹ فلکس سیریز آرانیک میں دیکھا گیا تھا، جس میں اُنہوں نے سیریل کلرکا پیچھا کرنے والی ایس ایچ او کستوری ڈوگرا کا رول ادا کیاتھا۔

 اداکارہ کے آنے والے منصوبوں میں سنجے دت کے ساتھ فلم " کے جی ایف چیپٹر2 شامل ہے جس میں سنجے ولن اور روینہ وزیراعظم کاکردارنبھاتی نظرآئیں گی۔

 

لاکھوں ڈالرز میں بچے کو خریدنے کی کوشش، خاتون گرفتار