لڑکی کے والد نے دانتوں سے لڑکے کے باپ کی انگلی کاٹ دی

لڑکی کے والد نے دانتوں سے لڑکے کے باپ کی انگلی کاٹ دی

کراچی(نیاٹائم)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی کے معاملے پر لڑکی کے باپ نے جھگڑے کے دوران دانتوں سے لڑکے کے والد کی انگلی ہی کاٹ دی۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ سہائی عزیز کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان بازار  تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھےالیون گلشن ضیاء میں رونماہوا۔

 

مدعی محمد حسین کاکہناہےکہ ان کے محلے کی ایک خاتون نبیلہ ان کے بیٹے محمد سلمان کی ہم جماعت اور اسے پسند کرتی ہے اور اس سے شادی بھی کرنا چاہتی ہے، اسی سلسلے میں نبیلہ پچھلےدن ان کے گھر پر آئی اور ان کی بیوی سے گفتگو کی اور ان کے بیٹے سے شادی کرانے کی ضد کرنے لگی۔

 

حسین کا کہنا ہےکہ انہوں نے لڑکی کو سمجھایا کہ ان کا بیٹا ابھی کوئی کام کاروبار نہیں کرتا اس لیے وہ ابھی شادی نہیں کر سکتے، اسی دوران لڑکی کا والد ندیم اور چچا علیم وہاں پہنچ گئے اور ان کے گھر میں گھس کر مدعی کی بیوی عارفہ اور بیٹے سلیمان سے مارپیٹ کاآغازکردیا،دونوں بھائیوں نے ان کی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے عارفہ کے کپڑے بھی پھٹ گئے اور وہ برہنہ ہو گئی۔

 

مدعی مقدمہ کے مطابق اس دوران اس نے بیوی اور بیٹے کو چھڑانے کی کوشش کی تو ندیم نے اس کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی دانتوں سے کاٹ ڈالی، ملزم نے اس قدر زور سے کاٹا کہ انگلی جسم سےالگ ہوگئی۔ 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حسین کو عباسی شہید ہسپتال میں طبی امداد دی گئی اور میڈیکو لیگل رپورٹ درج کی گئی جسکے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ندیم اور علیم کو حراست میں لے لیاہے۔

 

صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث تین ملزم گرفتار