لاکھوں ڈالرز میں بچے کو خریدنے کی کوشش، خاتون گرفتار

لاکھوں ڈالرز میں بچے کو خریدنے کی کوشش، خاتون گرفتار

ٹیکساس(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں 5 لاکھ ڈالرز (یعنی 8 کروڑ روپے سے زیادہ پاکستانی روپے) میں بچے کو خریدنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو حراست میں لےلیاگیاہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پچھلے ہفتے  منگل کے  دن ربیکا لینیٹ ٹیلر نامی خاتون کو وال مارٹ میں موجود دوسری خاتون سے ان کے بچے کو  مبینہ طور پر 5 لاکھ ڈالرز میں خریدنے کی کوشش میں حراست میں لیاگیاتھا۔

 

رپورٹس کے مطابق ٹیلر نے مبینہ طور پر 13 جنوری کو ہیوسٹن سے تقریباً 120 میل شمال میں ایک لوکل وال مارٹ  میں ایک سالہ بچے کے ساتھ خاتون سے رابطہ کیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیلر نے مبینہ طور پر عورت کے بیٹے کے سنہرے بالوں اور نیلی آنکھوں پر بات کرتے ہوئے خاتون سے پوچھا کہ وہ اسے کتنے میں خرید سکتی ہے۔

 

ٹیلر کی  اس بات پر بچے کی ماں ہنسنے لگی اس کا خیال تھا کہ یہ خاتون  شایدمذاق کررہی ہیں جس پر ٹیلر نے پہلے ڈھائی لاکھ ڈالرز میں بچہ خریدنے کی پیشکش کی تاہم ماں کے انکار کے بعد اس نے اپنی آفرکومزید بڑھادیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق والدہ کے انکار کرنے کے باوجود خاتون  نے پارکنگ تک  چیختے ہوئے بچے کی بولی  لگاتے ہوئے اسے خریدنے پر ضد کی مگر ماں بچے کو کار میں لیکر چلی گئی اور پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد ٹیلر کوچندروزپہلے  گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹس ہیں کہ ٹیلر کو جمعرات کو ہیوسٹن کاؤنٹی شیرف کے آفس سے 50 ہزار ڈالرز کے بانڈ پر رہا ئی مل گئی ہے۔

 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹیلر پر بچے کی فروخت یا خریداری کا الزام لگایا گیا ہے، جو ریاست ٹیکساس میں تھرڈلیول کاکرائم ہے، جرم ثابت ہونے پر اسے دس برس تک قید اور 10 ہزار  ڈالرز جرمانے کا سامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔

 

جنوبی ایشیا میں انڈیا دہشت گردی کی ماں ہے

لاکھوں ڈالرز میں بچے کو خریدنے کی کوشش، خاتون گرفتار