بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

 اسلام آباد(نیا ٹائم) حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایئرپورٹس پر ’ون ونڈو آپریشن‘ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

 

وزیر اعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی مدد کے لیے فیسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔ جہاں سی اے اے کا عملہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کرے گا۔ سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد کی تحریری ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایئرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ کراچی، اسلام آباد سمیت سات ایرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سطح کا افسر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں فیسلیٹیشن سیل کا سربراہ ہوگا۔

 

سول ایوی ایشن سے معلوم ہوا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تمام 7 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ٹرمینل منیجرز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت 7 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ٹرمینل منیجرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ اس سلسلے میں سی اے اے نے تمام 7 ہوائی اڈوں پر تعینات ٹرمینل منیجرز کے رابطہ نمبر بھی جاری کر دیے ہیں جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسیلیٹیشن بھی شامل ہے۔ سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسیلیٹیشن تمام نامزد سہولت ٹرمینل مینیجرز کے سربراہ ہوں گے، عملہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کریں گے۔

 

رئیل اسٹیٹ سیکٹرپرنئی پابندیاں عائد کردی گئی