شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں ویڈیو وائرل

شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں ویڈیو وائرل

 کراچی(نیا ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نمائندی کرنے والے شاہد آفریدی اورلاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گراؤنڈ میں خوش گوار موڈ میں مزے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 51 سیکنڈ کی ویڈیو میں قومی کرکٹرز کو اپنی اپنی ٹیموں کی جرسیوں میں گراؤنڈ پر خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سابق کپتان اورنوجوان فاسٹ باؤلر کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد شائقین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

 

ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہد آفریدی کو خوبصورت سسر اور شاہین شاہ کو دلکش شاہین قرار دیا جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ آفریدی کا لیول ہی مختلف ہے۔

 

‎پی ایس ایل7 کے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی