فلم کی ناکامی نے کس اداکارکا وزن بڑھا دیا

فلم کی ناکامی نے کس اداکارکا وزن بڑھا دیا

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)انڈین  کامیڈین کپل شرما  کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کی تیاری کے دوران فٹنس کے لحاظ سے اکشے کمار بن گئے تھےجبکہ فلم فلاپ ہونے کے بعد ان کا وزن مزید بڑھ گیا  تھا۔

 

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے نیٹ فلکس کے سپیشل شو میں بطور مہمان  شرکت کی اور میزبان انو بھاؤ سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ جب اپنی فلم فرنگی بنا رہے تھے تو اس دوران انہوں نے اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھا  تھا اور وہ اس لحاظ سے اکشے کمار لگ رہے تھے۔کپل نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا وزن بہتر کلوگرام تھا مگر جیسے ہی ان کی فلم فلاپ ہوئی تو پھر سے وزن بانوے کلوگرام ہوگیا ۔

 

انڈیاکے مشہور کامیڈی پروگرام "داکامیڈی نائٹس ود کپل شرما" کے میزبان  کا مزید کہنا تھا  کہ انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنے بڑے مزاحیہ فن کار بن جائیں گے۔پہلی دفعہ  کالج فیسٹول میں  مظاہرہ کیا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی  تب مجھے  پتہ چلا کہ مجھ میں کتنی صلاحیت ہے ۔کپل شرما کاکہنا تھا کہ میرے  ٹیچرز مجھے نکما کہتے تھے جب کہ مزاح سیکھنے میں میرے والد کا بہٹ بڑا ہاتھ ہے۔میرے والد نے اس میدان میں میرا حوصلہ بڑھایا اور مجھے کہا کہ تمہارے اندر ایک اچھا کامیڈین بننے کے تمام گر ہے۔

 

بھارتی کامیڈین کا مزید کہنا تھا کہ   میرے والد گھر میں اکثر میری والدہ کیساتھ مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے تھے اور یہ سب کچھ میں نے انکو دیکھ دیکھ کر ہی سیکھا۔ دوران انٹرویو کپل شرما نے کہاکہ جب تک زندگی ہے کامیڈی  توچلتی رہے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کپل شرما  نے کامیڈین  ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد بالی ووڈ فلموں میں  بطور اداکاربھی  کام کیا ہے تاہم ان کی بیشتر فلمیں فلاپ رہی ہیں ۔

 

 

پریانکاکی نومولود بیٹی کیلئے کتنے کروڑ ڈالر کا گھر تیار