‎پی ایس ایل7 کے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

‎پی ایس ایل7 کے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک): ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

‎جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیون کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں بلکہ مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

 

‎ذرائع کے مطابق گزشتہ شب  کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی اور موقع پر بھگ دڑ مچ گئی۔فوری طور پر طلب کیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

دریں اثنا، پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم میں فائر بریگیڈ کی گاڑی اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تیسری منزل پر کمنٹری باکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹر کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کے سبب گراونڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پی ایس ایل کے ترانے میں عاطف اسلم کی اہلیہ کا اہم کردار