سیہون شریف کےقریب مسافر وین الٹ گئی،3افرادجاں بحق

سیہون شریف کےقریب مسافر وین الٹ گئی،3افرادجاں بحق

سیہون شریف(نیاٹائم)سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر افسوسناک واقعہ  پیش آیا ہے  جہاں مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، حادثے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق، 15 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر تیز رفتار مسافر وین کا اچانک ٹائر برسٹ ہوگیا، جس کے باعث مسافر وین  الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 17 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو موٹروے پولیس اور  امدادی ٹیموں نے سیہون کی سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال میں منتقل کردیا۔ جہاں پر ایک بچے سمیت دوسرا زخمی بھی دم توڑ گیا، جبکہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ سے زائد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ادھر اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بچے اور ڈرائیور سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے ہیں اور 15 سے زائد مسافر زیر علاج ہیں۔ واقعے کے بعد اب تک پولیس کی کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے جبکہ حادثے کا شکار مسافر وین حیدرآباد سے دادو کی طرف جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

 

محکمہ کسٹمز کی تحویل میں 21 کروڑ مالیت کے باز مر گئے