گروتھ ریٹ گرنے سے مہنگائی بڑھی، وزیر خزانہ

گروتھ ریٹ گرنے سے مہنگائی بڑھی، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیا ٹائم ): وزیر خزانہ شوکت ترین  کا کہنا ہے  کہ گروتھ ریٹ 5.8 سے گرکر 3 پرسنٹ پر آگیااورافراط زر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

‎اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت میں بہتری کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے،کوروناکے باعث سپلائی لائن بری طرح متاثر ہوئی اور مہنگائی بڑھ گئی۔ہم معاشی طور پر ابھی سنبھل ہی رہے تھے کہ کورونا نے مشکلات سے مزید دوچارکر دیا، وزیراعظم کی جانب سے کورونا حکمت عملی اپنا کر اسمارٹ لاک ڈاون متعارف کروایا گیا  جس کے تحت کاروبار مکمل طور پر بند نہیں کروائے گئے ،اب برطانوی وزیراعظم کابھی کہناہے کہ وہ ملک کو  بندنہیں کریں گے۔

 

‎تعمیرات،ٹیکسٹائل، ایکسپورٹس اور دیگر اہم سیکٹرز کومراعات دی گئی تھیں ،کورونا سے بچنے کے لیےوزیراعظم نے پیکجز کا اعلان کیا ،احساس کےذریعےعوام کوریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال  ایک پروگرام کے ذریعے گروتھ 5.37 فیصدہوئی تھے ،برآمدات میں 25 سے 29 فیصد اضافہ ہوا ،تیل کی قیمتیں بڑھنےسےتجارتی خسارہ بھی بڑھ گیا ،گروتھ ریٹ کم ہونےسےمہنگائی میں اضافہ ہوا۔

 

‎وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کوروناکےدوران زراعت کےشعبےمیں سرمایہ کاری ہوئی، برآمدات  میں اضافے کے لیے بھرپوراقدامات کیےگئے، خوردنی تیل،پیٹرولیم مصنوعات اوردالوں کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی ہیں۔آئی ٹی برآمدات بڑھنے سےمعیشت کواستحکام حاصل ہوا، ایف بی آرنےریکارڈٹیکس جمع کرایا، ترسیلات زرمیں بھی ریکارڈاضافہ دیکھنے میں آیا ،اسٹیٹ بینک ذخائرمیں کمی واضح نہیں ہوئی۔

 

‎وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہونے کی وجہ سے ان کاانحصار محض پاکستان پر ہے، افغان بحران کےباعث ہماری کرنسی پربھی دباؤ پڑا ہے  ،افغانستان نے پاکستان سے ڈالر لیناشروع کیا تھا ،ان سے کہا گیا ہے کہ لین دین پاکستانی روپے میں کریں۔

 

ملک میں نئی ائیر لائن شروع کرنے کی اجازت