پی ایس ایل کے ترانے میں عاطف اسلم کی اہلیہ کا اہم کردار

پی ایس ایل کے ترانے میں عاطف اسلم کی اہلیہ کا اہم کردار

کراچی(نیا ٹائم)پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ آگے دیکھ دو دن  پہلے ہی ریلیز کیا گیا   تھا جس میں  پاکستانی  گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

 

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیون کے گانے میں عاطف  اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔جی ہاں  پی ایس  ایل سیون کے آفیشل ترانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم کی سٹائلنگ اور ان کی لُک کوان کی اہلیہ سارہ بھروانا کیجانب سے ترتیب دیا گیا تھا جس کا انکشاف  پاکستانی گلوکارنے خود اپنی حالیہ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پوسٹ  میں کیا ہے ۔پوسٹ شئیر ہوتے ہی مداحوں نے جوڑے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

 

عاطف اسلم نے اپنی لُک کی کچھ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیں اور مداحوں کیجانب سے محبت کے اظہار اور نیک تمناوں   پران کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میری سٹائلنگ  میری اہلیہ نے کی ہے۔عاطف اسلم کامزاحیہ انداز میں کہنا  تھاکہ مجھے معلوم تھا کہ سارہ  بھروانہ کے پاس ان سے شادی کے انتخاب کے علاوہ تمام فیشن سینس لاجواب اور انتہائی عمدہ  ہے۔گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جب بھی کسی کانسرٹ پر جانا ہو تو میری سٹائلنگ  ہمیشہ سارہ ہی کرتی ہیں ۔


اس سےپہلے بھی   پی ایس ایل سیون  کے آفیشل ترانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا  صارفین نے جہاں آگے دیکھ میں عاطف  اسلم اور آئمہ بیگ  کی تعریف کی تو  وہیں عاطف کی سٹائلنگ اورزیب تن  لباس کے بھی خوب چرچے رہے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب  گلوکارعاطف اسلم نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  کیلئے ترانہ گایا ہے جبکہ ایونٹ کے آغاز کے  تینوں سیزنز میں علی ظفر  نے آفیشل ترانے گائے تھے جو آج بھی مداحوں میں  بے حد مقبولیت رکھتے ہیں ۔

 

 

پی ایس ایل 7 کاترانہ سب سے پہلے کس پلیٹ فارم پرریلزہوگا