نور مقدم کیس پر احسن خان برس پڑے

نور مقدم کیس پر احسن خان برس پڑے

‎کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہوسٹ احسن خان نور مقدم کیس میں شامل انکوائری اداروں، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے۔

 

‎احسن خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام سٹوری پر حضرت عمر فاروق ؓ کا قول شیئر کیا ’’جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے ، وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مارے جاتے ہیں‘‘۔ اس قول کے ساتھ ہی احسن خان نے ’’نور مقدم قتل کیس‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

‎یاد رہے کہ نور مقدم کیس کے انکوائری افسر کا کہنا ہے جس چاقو سے نور مقدم کا قتل ہوا تھا اس پر اور پستول پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹ نہیں مل سکے ہیں اور مذکورہ ملزم کے خلاف فرانزک کے علاوہ کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ جب کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا جائزہ دوبارہ لیا گیا ہے، جس کے مطابق قتل سے پہلے نور مقدم کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

اس کے علاوہ مقتولہ نور کے ناخن سے ظاہر جعفر کی جلد کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ چاقو اور بلیڈ کے دستے پر نور مقدم کا خون ملا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نور مقدم کی جانب سے قتل ہونے سے پہلے اپنی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی۔

 

معذور شخص 2022 کا بہترین شہری قرار

 

 

نور مقدم کیس پر احسن خان برس پڑے