وزیراعظم سےاستعفےکامطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیراعظم سےاستعفےکامطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(نیا ٹائم ویب ڈیسک) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا۔

 

وزیراعظم سے مستعفی ہونےکےمطالبے کی قرارداد کو پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی۔قرار داد کےمتن میں لکھاگیاہےکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ حکومت کےخلاف ایک چارج شیٹ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں کرپشن کےاعلی ریکارڈ قائم کردیےگئے ہیں، پاکستان دنیا کے 40کرپٹ ترین ممالک میں جگہ بنا چکا ہے۔

 

قرارداد کےمتن کے مطابق پاکستان مہنگائی کےحوالے سے دنیامیں تیسرے نمبر پر آ پہنچا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان میں کرپشن بڑھنے کے ذمہ دار صرف وزیراعظم عمران خان ہیں ، ان کے علاوہ کوئی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔گزشتہ روز ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کی تھی، جس میں پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر جا چکا ہے۔

 

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کےمطابق پاکستان 180 ممالک میں سے 140 ویں نمبر پرآپہنچا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو صاف ظاہر کرتا ہے۔2021 میں پاکستان کا اسکور 28، 2020 میں 31 جب کہ 2019 میں اسکور 32 رہا تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں 4 درجےتنزلی ہوچکی ہے۔

 

پاکستانیوں کو جمائما سے پاکستان آنے کا مطالبہ کرنے پر کیا جواب ملا