'پشپا 'کو ایٹلی کی فلم کے لئے235 کروڑ روپے کی آفر

'پشپا 'کو ایٹلی کی فلم کے لئے235 کروڑ روپے کی آفر

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)فلم 'پشپا: دی رائز' کی کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپرسٹار اللو ارجن کو متعدد بڑی فلموں کے آفرز مل رہے ہیں جن میں سے ایک لائکا پروڈکشن ہے۔

 

رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ لائکا نے اپنے اگلے منصوبے کیلئے اللو ارجن سے رابطہ کیا ہے اور اس کے لیے انہیں 100 کروڑ روپے (یعنی 2 ارب 35 کروڑ روپے پاکستانی) کی آفر بھی کی گئی ہے۔ لائکا پروڈکشن کی اس مووی کو ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔

 

تاہم  اس مووی کے نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ سپر سٹار اللو ارجن بھی فلم 'پشپا 2' میں نظر آئیں گے۔ حالیہ دنوں میں  ہی  منیش شاہ نے ایک انٹرویو میں مووی کی ریلیز کی تاریخ سے متعلق  بات کرتے ہوئے کہا کہ "پشپا 2- دی رول" کی شوٹنگ اس برس مارچ یا اپریل میں شروع  کی جائے گی۔

 

'پشپا 2' اس برس ریلیز نہیں ہو سکے گی۔ اس کی وجوہات یہ ہیں کہ اس لمبی فلم کی شوٹنگ میں تقریباً 250 روزکا ٹائم لگے گا ۔ 'پشپا' کے فرسٹ پارٹ کی شوٹنگ 210 روز تک جاری رہی۔ اگر درمیان میں کووڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوتا ہے یا کوئی اور ایشو آتا ہے تو فلم کی ریلیز میں ٹائم لگ سکتا ہے۔ فلم کے برس 2023 تک ریلیز ہونے کی امید ہے۔

 

بالی ووڈ اداکارہ فحاشی پھیلانےکےمقدمے میں بری