ن لیگ اور فضل الرحمان کا ہمیں کرپٹ کہنا آسمان پر تھوکنا ہے

ن لیگ اور فضل الرحمان کا ہمیں کرپٹ کہنا آسمان پر تھوکنا ہے

اسلام آباد(نیا ٹائم)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  اللہ کی شان ہے کہ ن  لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں،آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔

 

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے جبکہ اس بات کا کسی کو نہیں پتہ  وہ یہ کیوں کہہ رہے ہیں۔ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ میں فنانشل کرپشن کا ذکر بھی نہیں ہے مگر پریس ریلیز میں ایسےایسے  قصےاور کہانیاں  جوڑی  گئیں کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرات ہوئی کہ ہماری  حکومت پر تنقید کر سکیں۔یہ لوگ شکست خوردہ  سیاستدان ہیں اور صرف اپنی نوکریاں پکی کر رہے ہیں ۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات  کا مزیدکہنا تھا کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب ورلڈبینک  کی جانب سے پاکستان کی 5.37 فی صد سے ترقی کی تصدیق کی جارہی ہے اور کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف  بھی  بین الاقوامی سطح پر ہو رہی ہے اس وقت میں  ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا  نہ کوئی سر ہے نہ پیراور ایک پریس ریلیز پرہی  ہیڈ لائنیز  بن جاتی ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کو بھی سب چیزوں کی مکمل چھان بین کے بعد  ہی ہیڈ لائینز بنانی چاہیئں ۔

 

فواد چوہدری کاگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے کہ پاکستان مسلم  لیگ  ن اورسربراہ جے یوآئی ف  فضل الرحمان بھی عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں اسے آسمان پر تھوکنا  ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکاؤنٹس ا ن کے چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلینڈ میں ہیں جبکہ نواز شریف  کے  اپارٹمنٹس لندن میں بیٹی مریم نوازکے نام پر ہیں۔

 

 

پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے ، وزیراعظم