تیاری مکمل ہو گی تو تحریک عدم اعتماد پیش کر دیں گے

تیاری مکمل ہو گی تو تحریک عدم اعتماد پیش کر دیں گے

اسلام آباد(نیاٹائم) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدم اعتماد کی تحریک کو حساس  ایشو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہماری تیاری مکمل ہو گی تو عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دیں گے۔

 

ایک ٹی وی چینل  میں بات کرتے  ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان  پیپلز پارٹی اپنا اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنا لانگ مارچ کرے گی، دو لانگ مارچ ہونے سے گورنمنٹ پر زیادہ پریشر پڑےگا۔

 

شیخ رشید کی طرف سے عمران خان کے سر پر ہاتھ کےبارے سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا بتانا تھا کہ ہمیں کسی ہاتھ کی ضرورت نہیں ہے، آئین میں غیر قانونی مداخلت نہ ہو یہ نظام ایک روز بھی نہیں چل سکتا، جب غیرقانونی مداخلت ختم ہو جائے گی تو عدم اعتماد بھی ہو جائے گا۔

 

رہنما مسلم لیگ ن کا بتانا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک ایک حساس ایشو ہے، جب ہماری تیاری پوری ہو گی تو عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کر دی جائےگی، آج عوام کی مشکلات اور مہنگائی کا حل صرف نئے الیکشن میں ہے۔

  

شاہد خاقان عباسی کامزید کہنا تھا کہ جب لوگ مشکل میں ہوں تو ہم نے  حکومت میں آکر کیا کرنا ہے، ایوانوں میں آکر کیا کرنا ہے، جب ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہو تو کسی کا ہاتھ گریبان پر ہو یا سر پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری