
مالی فراڈ میں استعمال ہونے والے نمبرز کو بلاک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیا ٹائم)ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے باہمی مشاورت کے بعد مالیاتی فراڈ میں استعمال ہونے والے نمبر فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کوئی بھی صارف کسی انجان نمبر سے شناختی کارڈ یا اے ٹی ایم پن کی انفارمیشن پر کمپلینٹ کا اندراج کروا سکتا ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کوئی بھی صارف کسی نامعلوم نمبرسے شناختی کارڈ یا اے ٹی ایم پن کی معلومات پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔
اگر شکایت فوری طور پر درج کی جائے گی تو نمبر بلاک کردیا جائے گا اور ایسے تمام نمبرز اور کالز کی ایف آئی اے مزید تفتیش کرے گی۔
مری میں ایک بار پھر متعدد سیاح پھنس گئے
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ