بھٹنی قوم نے غیرقانونی اسلحہ ایف سی ساوتھ کےحوالےکردیا

بھٹنی قوم نے غیرقانونی اسلحہ ایف سی ساوتھ کےحوالےکردیا

ٹانک(نیاٹائم ) ٹانک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھٹنی قوم کی جانب سے ملک اور علاقے کے وسیع تر مفاد میں غیر قانونی اسلحہ رضاکارانہ طور پر ایف سی ساوتھ کے حوالے کردیاگیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ضم شدہ اضلاع سب ڈویژن جنڈولہ کے بھٹنی قبائل نے ملک اور علاقے کے وسیع تر مفاد میں اپنا غیر قانونی اسلحہ جمع کرادیا۔اس سلسلے کی پروقار تقریب کا انعقاد جنڈولہ فورٹ میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایف سی ساؤتھ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک ارشد قیوم، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جنڈولہ اللہ نور شیرانی،کمانڈنگ آفیسر 245 ونگ،ڈی ایس پی رورل حسین غلام بنگش،ملک پتو بیٹنی،علاقائی عمائدین سمیت بھٹنی اقوام کے چیدہ چیدہ مشران بھی موجود تھے۔

 

 جمع شدہ اسلحہ جس میں اینٹی ائر کرافٹ گنیں،راکٹ لانچر،مارٹر اور ہزاروں کارتوس شامل تھے۔اس موقع پر ملک پتو بیٹنی کا کہنا تھا کہ بیٹنی قوم محب وطن اور امن پسند ہے ہم اپنی آنے والی نسل کو ہتھیار نہیں قلم دینا چاہتے ہیں جس کی واضح مثال آج غیر قانونی اسلحہ جمع کرانا ہے کیونکہ ماضی میں علاقائی اور خاندانی دشمنیوں کی وجہ سے تعلیم اور دوسری اقوام کے مقابلے میں پیچھے بھٹنی قوم کافی پیچھے تھے مگر اب حالات بدل چکے ہیں ہم امن اور تعلیم چاہتے ہیں کیڈٹ کالج سپینکئی میں بھٹنی قوم کےلیے کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  

 

دوسری شادی کی خواہش شوہر کی جان لے گئی

بھٹنی قوم نے غیرقانونی اسلحہ ایف سی ساوتھ کےحوالےکردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے کہا کہ بھٹنی قوم امن پسند قوم ہے اور ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد میں افواج پاکستان کا ساتھ دیا ہے آج ایک تاریخی دن ہے بھٹنی قوم نے اپنا غیر قانونی اسلحہ جمع کرکے ہمیشہ کی طرح وطن سے محبت کا ثبوت دیا ہے اور آئی جی ایف سی ساؤتھ کی طرف سے بھٹنی قوم کے اس اقدام قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے بھٹنی قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور علاقے کے بنیادی مسائل حل کرنے میں افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کی معاونت فرما کر ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

بھٹنی قوم نے غیرقانونی اسلحہ ایف سی ساوتھ کےحوالےکردیا

کروڑوں روپے مالیت کا غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے اعتراف میں آئی جی ایف سی ساؤتھ کی طرف سے سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے بھٹنی قوم کے پندرہ مشران کو عمرہ پیکج سے بھی نوازا تقریب کے آخر میں ملک اور افواج کے حق میں نعرے لگائے گئے اورسلامتی کی دعا کی گئی۔