
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا ، فضل الرحمٰن
اسلام آباد ( نیا ٹائم ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے دوسرے سیاستدانوں کو چور کہنے اور کرپشن کرپشن کے نعرے لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے ۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پوری جماعت ہی کرپٹ ہے ۔ ان کی تخلیق ہی کرپشن سے ہوئی ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپوٹ نے ان کی مصنوعی ایمانداری سب کے سامنے واضح کر دی ہے ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی ناکام ، ناہل ارو کرپٹ حکومت ثابت ہوئی ہے ۔ اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد اب دوبارہ دھاندلی کے منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں ۔ یہ خود تو کھلونے تھے انہوں نے ملکی معیشت کو بھی کھلونا بنا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذیلی جماعتوں کو بھی بھرپور تیاری کی ہدایت کی جا رہی ہے ، کسی قیمت پر بھی آزادی کا سودا نہیں ہونے دیں گے ۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ای وی ایم غیر آئینی ہے جسے پی ڈی ایم پہلے ہی مسترد کر چکی ہے ۔ یہ آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے جس کے ذریعے ہونے والے انتخابات کو تسلیم نہیں کریں گے ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صدارت طرز حکومت سیاہ تاریخ رکھتا ہے ، ملک میں صدارتی طرز حکومت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ ہر صورت ہو گا ، ملک کے کونے کونے سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے ، مہنگائی مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کئی بڑھا دیا گیا ہے ۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر عمران خان کا موقف آ گیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ