نائٹ کلب میں جھگڑا 19 افراد کی جانیں لے گیا

نائٹ کلب میں جھگڑا 19 افراد کی جانیں لے گیا

جکارتہ ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے مغربی صوبے کے ایک نائٹ کلب میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا 19 افراد کی جانیں لے گیا ، متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا کے ایک کلب میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو تلخ کلامی سے بڑھ کر جھگڑے تک پہنچ گیا ، ایک گروپ نے کلب کو آگ لگا دی ۔ جس سے کلب میں موجود 19 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ ایک شخص کو تیز دھار چاقو کے وار کر کے بھی ہلاک کیا گیا جس سے علاقے میں نسلی فسادات بھی پھوٹ پڑے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑے کا آغاز معمولی غلط فہمی سے ہوا جس کے بعد اس میں نسلی عصبیت بھی شامل ہو گئی ۔ جس کے بعد دونوں گروپ بغیر تحقیق کے ہی کود پڑے اور آپس میں گتھم گتھا ہو گا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ نائٹ کلب میں آگ کیسے لگی ، تمام جلی ہوئی لاشیں نائٹ کلب کی دوسری منزل سے ملی ہیں ۔

 

مودی حکومت  کا سوشل میڈیا صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن