برطانوی وزیر اعظم کی روسی صدر کو کھلی دھمکی

برطانوی وزیر اعظم کی روسی صدر کو کھلی دھمکی

لندن ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا گیا تو کوئی بھی روسی فوجی اپنے گھر واپس نہیں جا سکے گا ۔

ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانوی روس پر پابندیوں کو سخت کرنے میں ذرا سا بھی تامل نہیں کرے گا اور نہ ہچکچائے گا ۔

برطانوی وزیر اعظم نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین تنازع خطرناک رخ اختیار کر گیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے ۔ اگر روسی افواج نے یوکرین پر حملہ کیا تو کوئی روسی فوجی اپنے گھر اپنی ماؤں کے پاس نہیں جا سکے گا ۔

انہوں نے مزید کہا ہم پر امید تھے کہ روس یوکرین کی سرحد پر اپنی فوج طاقت کم کرے گا تاہم روس نے ایک لاکھ سپاہیوں کی صف بندی کر رکھی ہے جو اس سرحد پر اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر روسی طاقت نے یوکرین کے شہروں اور قصبوں کو مٹا دیا تو اس کے بعد کی تباہی کا تو سوچ کر ہی دل کانپتا ہے ۔

واضح رہے نیٹو اتحادروسی جارحیت سے نمٹنے کے لیے فوجی تنصیبات کر رہا ہے اور روس متعدد بار مغربی ممالک سے کارروائیوں کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کر چکا ہے ۔ روسی حکام نے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے تاہم فوج کی تعیناتی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ روس اپنی سالمیت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا ۔

 

سٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھنے کی خواہش 8 تماشائیوں کی جانیں لے گئی