پکنک پر جانے والے بچوں کو موت چھُو کے گزر گئی

پکنک پر جانے والے بچوں کو موت چھُو کے گزر گئی

ہری پور ( نیا ٹائم ) راولپنڈی سے خان پور ڈیم پر پکنک کے لیے جانے والے سکول کے بچوں کو موت چھُو کے گزر گئی ، خاتون ٹیچر زندگی کی بازی ہار گئے ، دیگر ٹیچرز اور بچوں کو بچا لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے نجی سکول طلباء اور اساتذہ کے ہمراہ خان پر ڈیم کی سیر اور پکنک کے لیے آیا تھا ، جھیل کی سیر کے دوران بچوں اور ٹیچرز کی کشتی الٹ گئی جس سے 25 بچے اور اساتذہ ڈوب گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم کی جھیل میں کشتی نوکیلی پہاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی تاہم اساتذہ اور بچوں کے لائف سیونگ جیکٹس پہنے ہونے کے باعث اکثریت ڈوبنے سے محفوظ رہی ۔ تاہم پانی میں ڈوبنے اور دم گھٹنے سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئی جس کی شناخت صالحہ کے نام سے کی گئی جبکہ 4 بچے زخمی بھی ہوئے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریسکیو ذائع کے مطابق خان پور ڈیم پر موجود ماہر تیراک نوجوانوں نے ڈوبنے والے تمام اساتذہ اور بچوں کو فوری مدد فراہم کرتے ہوئے پانی سے نکالا ۔ ذرائع کے مطابق کشتی میں 8 اساتذہ سمیت 26 طلباء سوار تھے ۔

 

پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے ، وزیراعظم