ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر عمران خان کا موقف آ گیا

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر عمران خان کا موقف آ گیا

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا موقف سامنے آ گیا ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے سب سے زیادہ کرپشن کے خلاف اقدامات کئے ہیں ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کابینہ اراکین سے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کئے ہیں جو کرپٹ تھے وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے آج ملک سے باہر بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث لوگ کرپشن کے مقدمات میں غیر ضروری التواء کے لیے بہانے بنا رہے ہیں ۔ حکومت کرپشن کے زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں موثر پیروی کرے گی ۔

واضح رہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2021 ء میں کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں کرپشن میں بڑھ گئی ہے ۔

کرپشن کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حکومتی دعوؤں کے برعکس موجودہ دور حکومت میں کرپشن میں کمی کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے ۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 180 ممالک کے نام شامل کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 16 درجے مزید تنزلی کا شکار جبکہ 28 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے کرپٹ ممالک کی فہرست میں 140 نمبر پر آ گیا ہے ۔ گزشتہ سال کرپشن پرسیشن انڈیکس میں پاکستان 124 ویں نمبر پر تھا ۔

 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، فرخ حبیب