ملک میں نئی ائیر لائن شروع کرنے کی اجازت

ملک میں نئی ائیر لائن شروع کرنے کی اجازت

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) اندرون ملک مسافروں کے لیے خوشخبری ، وفاقی کابینہ نے ملک میں نجی شعبے کو نئی ائیر لائن شروع کرنے کی اجازت دے دی ۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں نئی فضائی کمپنی کیو ائیر ویز  کو باقاعدہ منظوری دے دی ۔

وفاقی کابینہ سے اجازت ملنے کے بعد کیو ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن احسن قریشی نے کہا کہ کیو ائیر ویز بہت جلد ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ ( آر پی ٹی ) کا لائسنس حاصل کر کے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کر دے گی ۔

کیپٹن احسن قریشی نے کہا کہ کیو ائیر لائن  3 ائیر بس 320 طیاروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی ۔ آر پی ٹی کا لائسنس ملنے کے 3 سے 4 ماہ کے عرصے میں ہی کمپنی  اندرون ملک پروازوں کا آغاز کر دے گی ۔ ابتدائی طور پر نئی کمپنی  کراچی ، اسلام آور لاہور کے درمیان آپریٹ ہو گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ملک میں 3 نجی ائیر لائنز  فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ، جبکہ کیو ائیر لائن کو لائسنس ملنے کے بعد ملک میں نجی شعبے کے زیر اہتمام چلنے والی فضائی کمپنیوں کی تعداد 4 ہو جائے گی ۔

سول ایو ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے نئی فضائی سروس کے آپریشنل ہونے سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

دوسری جانب مسافروں نے نئی فضائی کمپنی  کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئی کمپنی کے آغاز سے سفری سہولیات بڑھیں گی اور نجی کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی فضا قائم ہو گی جس سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو آسانی ہو گی ۔

 

بائیو میٹرک سسٹم فیل ،محکمہ ایکسائز کوگاڑیوں کی رجسٹریشن میں کتنےارب کانقصان ہوا